لکھنؤ، یکم اپریل (یو این آئی): آئی پی ایل میں آج کھلے گئے میچ میں لکھنؤ سپرجائنٹس نے دہلی کیپٹلز نے لکھنؤ کے ذریعہ دئے گئے 142 رن کا ہدف1.17 اوور میں پورا کرتے ہوئے لکھنؤ کو چھ وکٹ سے شکست دیدی۔ سمیر رضوی 70 اور اسٹبس 39 رنبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں لونگی اینگیڈی اور تھنگارسو نٹراجن (تین تین وکٹیں) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے بدھ کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے پانچویں مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کو 18.4 اوورز میں 141 رنز کے اسکور پر ڈھیر کر دیا۔آج یہاں دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری لکھنؤ سپر جائنٹس کو پہلا جھٹکا تیسرے اوور میں کپتان رشبھ پنت (7) کے رن آؤٹ کی شکل میں لگا۔ اس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتی رہی۔ ایڈن مارکرم (11)، آیوش بدونی (صفر)، نکولس پورن (8) اور مچل مارش 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مچل مارش نے اپنی اننگز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ مکول چودھری 14 رنز بنا کر چھٹی وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔
18ویں اوور میں تھنگارسو نٹراجن نے عبد الصمد کو آؤٹ کر کے دہلی کیپیٹلز کو ساتویں کامیابی دلائی۔ عبد الصمد نے 25 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسی اوور کی آخری گیند پر نٹراجن نے محمد شامی (1) کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔ 19ویں اوور کی تیسری گیند پر لونگی اینگیڈی نے اینرک نورٹجے (صفر) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند پر محسن خان کو صفر پر آؤٹ کر کے لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کو 141 سے آگے بڑھنے نہیں دیا۔ دہلی کیپیٹلز کے لیے لونگی اینگیڈی اور تھنگارسو نٹراجن کو تین تین وکٹیں ملیں۔ کلدیپ یادو نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔









