دہرادون21اکتوبر: اتراکھنڈ کے مدارس اب جمعہ کے بجائے اتوار کو ہفتہ وار چھٹی کے طور پر رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ دوسرے اسکولوں کی طرح مدارس میں بھی اتوار کو چھٹی ہو۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام تعلیمی ادارے یکساں نظام کے تحت چلیں گے۔ تاہم اس نظام کو نافذ کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے حکم نامہ جاری ہونا باقی ہے۔ وزیر اعلیٰ دھامی نے بدھ کونامہ نگارسے بات چیت میں کہا کہ ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے یکساں نظام قائم کیا گیا ہے۔ چنانچہ مدارس میں بھی دوسرے اسکولوں کی طرح اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہونی چاہیے۔ اتراکھنڈ اسٹیٹ میناریٹی ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی اس تبدیلی کو لے کر محکمہ تعلیم کو خط لکھا ہے۔
اتراکھنڈ حکومت نے اس سال جولائی میں مدرسہ بورڈ کو ختم کر دیا تھا۔ اس کی جگہ اتراکھنڈ اسٹیٹ میناریٹی ایجوکیشن اتھارٹی (USAME) قائم کی گئی۔ اس کے بعد، ریاست میں کام کرنے والے مدارس کو نئے قوانین کے تحت اسکولوں کے طور پر رجسٹر کرنے کو کہا گیا۔ حکومت کا مقصد اقلیتی تعلیمی اداروں کو نئے نظام کے دائرے میں لانا ہے۔ نئے نظام کے نفاذ کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوگیا۔ تاہم، تمام مدارس نے ابھی تک ضروری طریقہ کار مکمل نہیں کیا ہے۔ اب ان اداروں کو حکومت کے مقرر کردہ قواعد کے تحت چلانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
نئی دہلی، 21 اکتوبر (یواین آئی) دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے آلودگی پر قابو پانے میں تعاون دینے کے لیے کل سے (22 اکتوبر) ورکنگ ڈیز میں اضافی ٹرین پھیرے (چکر) چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
س کے ساتھ ہی، وہ دارالحکومت میں اپنے تعمیراتی مقامات اور آس پاس کے علاقوں میں انسدادِ آلودگی مہمات میں تیزی لائے گی۔









