بڑودہ، 18 اکتوبر (یو این آئی) راج لمبانی (4 وکٹ)، مہیش پٹھیا اور بھارگو بھٹ (2-2 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بڑودہ نے اتوار کو رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے مقابلے میں بہار کو پہلی اننگز میں 166 رنوں پر سمیٹ دیا۔آج یہاں بہار نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بہار کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 63 رنوں کے اسکور تک اپنے 5 وکٹ گنوا دیئے۔ شرمن نگرودھ (8)، منگل مہرور (19)، پیوش سنگھ (1)، آیوش لوہاروکا (18) اور کپتان ثاقب الغنی (صفر) پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد آکاش راج اور وپن سوربھ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹے وکٹ کے لیے 54 رن جوڑے۔ راج لمبانی نے آکاش راج (26 رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑ دیا۔ وپن سوربھ 58 رن بنا کر ساتویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ 53ویں اوور کی آخری گیند پر مہیش پٹھیا نے شبیر خان (6 رن) کو آؤٹ کرکے بہار کی اننگز 166 رنوں پر ختم کر دی۔بڑودہ کی جانب سے راج لمبانی نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ مہیش پٹھیا اور بھارگو بھٹ کو 2-2 وکٹ ملے۔ اتیت سیٹھ اور راسخ سلام نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔