جکارتہ، 16 جولائی (یو این آئی) ایشیائی انڈر-19 اور انڈر-23 باکسنگ چیمپئن شپ کے مردوں کے مقابلوں میں ہندوستان نے دو طلائی، ایک چاندی اور دو چاندی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر پانچ تمغے جیت کر اپنی مہم کا اختتام کیا۔انڈر-23 زمرے میں وشواناتھ سریش (50 کلوگرام) نے جاپان کے دائیچی ایوائی کو 3-2 جبکہ گنگا (55 کلوگرام) نے قازقستان کے بیکسلتان بورانبیک کو 3-2 سے شکست دے کر طلائی تمغے اپنے نام کیے۔ ونشج (65 کلوگرام) فائنل میں ازبکستان کے الکھوم جون ارگاشیف سے 1-4 سے ہارنے کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا۔انڈر-19 زمرے میں آدتیہ (55 کلوگرام) اور شبھم راجپوت (90 کلوگرام) اپنے اپنے فائنل مقابلوں میں ازبکستان کے حریفوں سے شکست کھانے کے بعد چاندی کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہے۔









