بھوپال:16؍جولائی:وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شریمتی کرشنا گور نے کہا کہ آنجہانی بابو لال گور کی ترغیب سے گووندپورہ علاقے میں عوامی خدمت اور نئے تعمیراتی کاموں کی جو عظیم مہم شروع ہوئی تھی، وہ آج بھی مسلسل جاری ہے۔ علاقے کی ہمہ جہت ترقی اور شہریوں کی خواہشات کی تکمیل موجودہ حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے۔” وزیر مملکت شریمتی گور گووندپورہ اسمبلی حلقے کے وارڈ نمبر 57 میں سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔وزیر مملکت شریمتی گورنے علاقے کے باشندگان کی سہولت کے لیے تقریباً 81 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف عوامی فلاحی تعمیری منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ وزیر مملکت شریمتی گورنے کہا کہ علاقے کی بنیادی سہولتوں کو مضبوط بنانا، مذہبی اور سماجی مقامات کی ازسرِ نو مرمت اور کھیل صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کو بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا ان کی ترقیاتی پالیسی کا لازمی حصہ ہے۔ ان پروجیکٹوںکی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولتیں حاصل ہوں گی بلکہ نوجوان نسل کو بھی اپنی کھیل سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے مثبت ماحول اور جدید وسائل دستیاب ہوں گے۔
وزیر مملکت شریمتی گورنے تعمیری کاموں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے افسران اور تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ تمام منظور شدہ کام مقررہ مدت کے اندر اور مکمل معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان کا فائدہ جلد از جلد مل سکے۔پروگرام میں مسٹر پرتاپ سنگھ بینس،کارپوریٹرشریمتی ارچنا پرمار، مسٹر نیرج سنگھ، مسٹر سریندر باڑیکا، مسٹر ٹی آر مشرا، مسٹر اشوک پٹیل، مسٹر سنیل دویدی، مسٹر دیپک گپتا، مسٹر کیول مشرا سمیت شہری اور مقامی باشندگان موجود رہے ۔









