کولکاتا:16؍مئی :آئی پی ایل میں آج کولکاتانائٹ رائڈرس نے گجرات ٹائٹنس کو 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کولکاتا نے ایڈن گارڈنز میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 2 وکٹ پر 247 رنز بنائے۔
جواب میں گجرات نے خبرلکھے جانے تک 12 اوورمیں ایک وکٹ کے نقصان پر122 رن بنالئے تھے۔ شبھمن گل52 اور جوس بٹلر29رن بناکر کریز پر موجودتھے۔ نشانت سندھو 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سائی سدرشن ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔
قبل ازیںکولکاتا کی جانب سے فن ایلن نے 35 گیندوں پر 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ انگکرش رگھوونشی نے ناقابلِ شکست 82 رنز بنائے۔ انہوں نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔