پاتھم وان (تھائی لینڈ)، 16 مئی (یواین آئی) ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ملائیشیا کے گوہ سے فئی اور نور عزالدین کی جوڑی کو 19-21، 22-20، 21-16 سے شکست دے کر تھائی لینڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔نمبتر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ملائیشیائی جوڑی نے بہتر آغاز کرتے ہوئے پہلا گیم 21-19 سے جیت لیا۔
دوسرے گیم میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہندوستانی جوڑی 20-18 پر گیم پوائنٹ تک پہنچ گئی، تاہم ملائیشیائی کھلاڑیوں نے دو گیم پوائنٹس بچا لیے۔ اس کے باوجود ساتوک اور چراغ نے 22-20 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا دیا۔2019 اور 2024 کی چیمپئن ہندوستانی جوڑی نے تیسرے گیم میں مکمل برتری قائم رکھتے ہوئے 21-16 سے آسان کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ یقینی کر لی۔
اس فتح کے ساتھ ساتوک اور چراغ نے رواں سیزن کا اپنا پہلا فائنل بھی یقینی بنا لیا۔فائنل میں ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ انڈونیشیا کے لیو رولی کارنانڈو اور ڈینیئل مارتھن یا چین کے ہی جی ٹنگ اور رین ژیانگ یو کے درمیان مقابلے کے فاتح سے ہوگا۔