بینگلورو:24؍اپریل:آئی پی ایل میں آج کھیلے جارہے میچ میں گجرات ٹائٹنز کےذریعہ دئے گئے 206رن کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے رائل چیلنجز بینگلورو نے تادم تحریر 16اوور میں پانچ وکٹ پر 176رن بنالئے تھے۔ وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی 66ویں ففٹی اسکور کی۔انہوں نےاپنی نصف سنیچری 30 گیندوں پر مکمل کی۔اور 81رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے ساتھی دیودت پڈیکل نے 20 گیندوں پر ففٹی بنائی۔اس سے پہلے کوہلی آئی پی ایل میں 300 چھکے لگانے والے تیسرے بلے باز بنے۔ ان سے پہلے روہت شرما اور کرس گیل یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ کوہلی ٹورنامنٹ میں 800 چوکے مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے ربادا کی گیند پر باؤنڈری لگا کر یہ سنگِ میل حاصل کیا۔
قبل ازیںجمعہ کو گجرات ٹائٹنز نے سائی سدرشن کی سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو کو 206 رنز کا ہدف دیا۔ سدرشن 58 گیندوں پر 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیزن کے 34ویں میچ میں بنگلورو نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔









