بھوپال 15جون:وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ اْجین سمیت آس پاس کے علاقے کو موکش داینی ماں کشپرا کا آشیرواد حاصل ہے۔ ماں شپرااس علاقے کے کسانوں کو اناج کی پیداوار کے لیے وافر پانی فراہم کرکے اپنی برکت عطا کرتی ہیں۔ مہدپور خوش نصیب ہے کہ دریائے کشپرا پر بنے تقریباً تمام بند اور آبی ذخائر مہیدپور میں ہی واقع ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ سنہستھ 2028 کے شاندار انعقاد کے لیے ان دنوں اْجین اور اس کے اطراف ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ڈونگلا سے گزرنے والا نیا فور لین مہیدپور کی نئی تقدیر لکھے گا۔ مہدپور شہر ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں بھی اپنی الگ شناخت رکھتا ہے، جس میں مزید تیزی آئے گی۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو بدھ کے روز اْجین کے مہیدپور میں ترقیاتی کاموں کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سنگل کلک کے ذریعے مجموعی طور پر 207 کروڑ 57 لاکھ روپے لاگت کے 19 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس میں تقریباً 188 کروڑ 42 لاکھ روپے لاگت کے ساماکوٹا بیراج کے افتتاح کے علاوہ علاقے کے 13 ذیلی صحت مراکز کی نئی عمارتوں، کالجوں اور اسکولوں کی نئی عمارتوں اور نئے بجلی سب اسٹیشن کا افتتاح بھی شامل ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ساماکوٹا بیراج اْجین ضلع میں آبی تحفظ کو نئی توانائی دے گا۔ اس سے زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری آئے گی، جس کے نتیجے میں ہمارے اَن داتا کسانوں کو آبپاشی کے لیے وافر پانی اور کھیتوں کو نئی زندگی ملے گی۔ یہی نہیں، پانی کی ہر بوند کو محفوظ رکھنے کی یہ بھاگیرتھ کوشش آنے والے سنہستھ اور اْجین کے مستقبل کے لیے ایک حفاظتی ڈھال کا کام کرے گی۔
وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مہدپور کی ماوا باٹی اور گلاٹی دونوں ہی مشہور ہیں۔ یہاں آنے کا اپنا ہی لطف ہے۔ بھگوان شری کرشن اور سداما کی دوستی کا مقام مہدپور میں واقع ہے۔ وقت کی گنتی میں بھی یہاں کے ڈونگلا کا کردار بے مثال ہے۔ ر
اجہ جے سنگھ نے 300 سال قبل اْجین، بنارس، جے پور، متھرا اور دہلی میں رصد گاہوں (جنتر منتر) کی تعمیر کرائی تھی۔ سمراٹ وکرمادتیہ اور آریہ بھٹ کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے ریاستی حکومت نے ڈونگلا میں جدید آبزرویٹری تعمیر کرائی ہے۔ دنیا اپنی گھڑیوں میں ڈونگلا سے معیاری وقت طے کرے، اس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیرِ اعظم مسٹر نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بھارت نے دنیا میں اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔ مسٹر مودی ملک میں مسلسل سب سے طویل عرصہ حکومت چلانے والے منتخب وزیرِ اعظم ہیں۔ انہوں نے عوام کو مفت رہائش، غریبوں کو رسوئی گیس اور 5 لاکھ روپے تک مفت علاج جیسی بڑی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ ریاستی حکومت نے بھی جدت اختیار کرتے ہوئے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے۔ حکومت راہ ویر یوجنا کے تحت سڑک حادثات میں زخمیوں کی مدد کرنے والوں کو 25 ہزار روپے کی ترغیبی رقم دے رہی ہے۔ ہماری حکومت غریبوں، اَن داتا کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کو سمان ندھی اور لاڈلی بہنوں کو مسلسل مالی امداد دی جا رہی ہے۔ اب تک لاڈلی بہنوں کو 60 ہزار کروڑ روپے کی رقم منتقل کی جا چکی ہے۔ ہماری حکومت ریاست کے اَن داتا کسانوں اور بہنوں کے احترام کے لیے پْرعزم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ سال کو صنعت اور روزگار جبکہ اس سال کو کسان فلاح کے نام کیا ہے۔ پہلے صرف 7.5 لاکھ ہیکٹر رقبہ زیرِ آبپاشی تھا۔ سال 2002-03 سے ریاست میں آبپاشی کے رقبے میں اضافے کا آغاز ہوا۔ سال 2023 میں ہماری حکومت کے قیام تک ریاست کی 44 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین زیرِ آبپاشی تھی۔ اب صرف ڈھائی سال میں یہ اعداد و شمار بڑھ کر 65 لاکھ ہیکٹر ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے آئندہ ڈھائی سال میں آبپاشی کا رقبہ بڑھا کر 100 لاکھ ہیکٹر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دی جا رہی ہے۔ حکومت نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت دیتے ہوئے 2652 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے گیہوں خریدا ہے۔ سویا بین پر بھی کسانوں کو بھاؤانتر یوجنا کا فائدہ دیا گیا ہے۔ ریاست میں کسانوں کے لیے سڑک، بجلی، پانی اور دیگر ضروری سہولتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کو آبپاشی کے لیے اب دن کے وقت بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔









