لکھنو17جون:اتر پردیش کی سیاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل ایک بار پھر ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے اندر ممکنہ بغاوت اور پارٹی کے کئی رہنماؤں کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنے کارکنوں اور رہنماؤں کو ’’بہادری‘‘ کا پیغام دیا ہے۔ لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے اپنے مخصوص انداز میں ان دعوؤں کا جواب دیا کہ سماج وادی پارٹی میں بڑی ٹوٹ پھوٹ ہونے والی ہے۔
انہوں نے طنزیہ اور شاعرانہ انداز میں کہا: ان کے اس جملے پر پریس کانفرنس میں موجود پارٹی رہنماؤں نے قہقہے لگائے، تاہم اکھلیش یادو نے اس کے بعد بی جے پی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکمراں جماعت اپوزیشن پارٹیوں کو توڑنے کے لیے دباؤ، دھمکیوں اور لالچ کا سہارا لیتی ہے۔