روم، 14 مئی (یواین آئی )اٹلی کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی اور ورلڈ نمبر 1 جانک سنر نے جمعرات کو ‘اٹالین اوپن میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 لیول پر مسلسل 32 ویں جیت حاصل کر کے سربیا کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ کا سب سے طویل فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔نوواک جوکووچ نے 2011 میں انڈین ویلز سے لے کر سنسناٹی اوپن تک مسلسل 31 ماسٹرز 1000 فتوحات کا ریکارڈ بنایا تھا۔ جانک سنر نے منگل کو چوتھے راؤنڈ میں جیت کر اس ریکارڈ کی برابری کی تھی، لیکن کوارٹر فائنل میں آندرے روبلیو کو 6-2، 6-4 سے ہرا کر وہ اب اس فہرست میں تنہا ٹاپ پر آ گئے ہیں۔
جانک سنر کی یہ ناقابلِ شکست مہم نومبر 2025 میں ‘پیرس ماسٹرز سے شروع ہوئی تھی۔ تب سے اب تک 24 سالہ اطالوی کھلاڑی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
اس سال مارچ میں انہوں نے ‘پریباس اوپن اور ‘میامی اوپن جیت کر سن شائن ڈبل کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ 2017 میں راجر فیڈرر کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔









