بنگلورو، 29 مارچ (یو این آئی) آئی پی ایل 2025 کے فائنل کے بعد اپنا پہلا ٹی-20 کھیلتے ہوئے وراٹ کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کو آئی پی ایل 2026 کے پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ ) کے خلاف بڑی جیت دلا دی۔ ان کی 38 گیندوں پر 69 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، جس کی بدولت آر سی بی نے محض 15.2 اوورز میں 202 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ہندوستان کے سابق بلے باز امباتی رائیڈو کے مطابق، کوہلی کا ابھی بہترین آنا باقی ہے”۔ رائیڈو نے ایک شو کے دوران کہا کہ پوری اننگز کے دوران کوہلی تھوڑے ‘رسٹی (تھکے ہوئے یا فارم سے دور) لگ رہے تھے، لیکن جیسے جیسے وہ سیٹ ہوں گے، ان سے مزید بہتر کھیل دیکھنے کو ملے گا۔









