پیرس ،4 مئی ّ (یو این آئی) دنیا کے نامور ٹینس کھلاڑیوں، بشمول جینک سنر، آرینا سبلینکا اور کوکو گاف نے آئندہ ‘رولینڈ گیروس (فرینچ اوپن) کے لیے اعلان کردہ انعامی رقم پر “شدید مایوسی” کا اظہار کیا ہے۔ کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ گرینڈ سلیم منتظمین ٹورنامنٹ سے ہونے والی آمدنی کا منصفانہ حصہ کھلاڑیوں کو منتقل نہیں کر رہے ہیں۔رولینڈ گیروس انتظامیہ نے گزشتہ ماہ انعامی رقم میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا، جس سے مجموعی فنڈ 61.7 ملین یورو (تقریباً 72 ملین ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم، کھلاڑیوں کے گروپ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان اعداد و شمار کو گمراہ کن قرار دیا۔ کھلاڑیوں کے مطابق 2025 میں ٹورنامنٹ کی آمدنی میں 14 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ انعامی رقم صرف 5.4 فیصد بڑھی۔ کھلاڑیوں کا دعویٰ ہے کہ ٹورنامنٹ کی کل آمدنی میں ان کا حصہ 2024 میں 15.5 فیصد تھا جو 2026 میں کم ہو کر 14.9 فیصد رہ جانے کا خدشہ ہے۔ ٹینس اسٹارز نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا حصہ 22 فیصد کیا جائے تاکہ یہ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کے دیگر بڑے ٹورنامنٹس کے برابر ہو سکے۔
موجودہ ڈھانچے کے مطابق۔فاتح (سنگلز): 2.8 ملین یورو۔رنرز اپ: 1.4 ملین یورو۔پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والے: 87 ہزار یورو۔کھلاڑیوں نے واضح کیا کہ ان کا احتجاج صرف رقم تک محدود نہیں بلکہ وہ نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب دیگر بڑے عالمی کھیل اپنے گورننس کے نظام کو جدید بنا رہے ہیں۔









