بھوپال:29؍مارچ:بھوپال: آج بی ایچ ای ایل، بھوپال میں راج بھاشا عمل درآمد منتظم کمیٹی کی 182ویں میٹنگ کا انعقاد ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، پردیپ کمار اپادھیائے کی صدارت میں ہوا، جس میں مینیجرز اور ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔
اس موقع پر، جنرل منیجر (فیڈرز اور ٹی سی بی مینوفیکچرنگ، کمرشل اور مینٹیننس) روپیش ٹیلنگ، جنرل منیجر (ایم ایم) وِپُل اگروال، جنرل منیجر (کوالٹی) جی پی بھگیل، جنرل منیجر (ای ایم) وِکاس کھرے، جنرل منیجر (ٹی سی بی انجینئرنگ، سروسز اور ایم ایم) ایس کے مہاجن، جنرل منیجر (سی ایم جی، پی ایم جی، سی سی اور ڈی ٹی جی) گوتم مژومدار، جنرل منیجر (فیبریکیشن) آلوک سنگر، جنرل منیجر (ایس او ایم) راجیش کمار اگروال، جنرل منیجر (ایس سی آر) ہیمرام پٹیل، جنرل منیجر (وی ای ایکس اور ایم او ڈی) اے اورنگ آبادکر، جنرل منیجر (فنانس) جن مے جے شرما، جنرل منیجر (فیڈرز) ایس اے ڈوگری، جنرل منیجر (تھرمل اور ایل جی ایکس) پردیپ چند کانڈپال، ایڈیشنل جنرل منیجر (ایچ ایس ای) سپن سہانے، ایڈیشنل جنرل منیجر (ایس سی ٹی) منیش اگروال، ایڈیشنل جنرل منیجر (ساتی رکشا) سمیر داس اور ایڈیشنل جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) سمیت راج بھاشا ٹیم بھی موجود تھی۔
اپنے صدارتی خطاب میں اپادھیائے نے کہا کہ بی ایچ ای ایل، بھوپال میں بلاکوں اور اینیکسوں میں ہندی کا ایک وسیع ماحول تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سرگرمیوں میں ہندی کا کردار مستحکم ہو چکا ہے اور اس کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ویب سائٹ اور ای میل کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے کاموں میں بھی ہندی کے استعمال کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔اس سے قبل، ٹی یو سنگھ نے تمام حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور ملازمین کے متفق اور محنتی کوششوں کے سبب بی ایچ ای ایل، بھوپال یونٹ راج بھاشا کے میدان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے موجودہ حالات کے مطابق ہندی کے استعمال کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔









