بھوپال:30؍اکتوبر:منشی حسین خاں(ایم ایچ کے) انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر بھوپال میں ہندوستان کے اہم ترین اسپتالوں میں سے ایک اپولو سیج اسپتال بھوپال نے ایم ایچ کے میں سرگرم پبلک کیئر کلینک کے ساتھ ہیلتھ اویرنیس کیمپ لگایا۔ اس کیمپ کے تحت فری میڈیکل چیک اپ صحت و علاج سے متعلق مشورے اور بیماریوں سے قبل از وقت آگاہی کی معلومات اور ہدایات دی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مشہور و معروف فزیشین اپولو سیج اسپتال کے ڈاکٹر آر کے چودھری کی نگہداشت میںایک درجن کے قریب ڈاکٹرس ،ٹیکنی شینس اور میڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا جس کے تحت ہارٹ،شوگر، آنکھ، دانت اور جرنل صحت کی جانچ کی گئی۔
اس کیمپ میں ایم ایچ کے میں زیر تعلیم طلبہ ,اسٹاف اور نزدیکی بستیوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ایم ایچ کے ،کے صدر ڈاکٹر سید افتخار علی، سکریٹری اقبال مسعود،جوائنٹ سکریٹری طیبہ افتخار، نے اس موقع پر اپولو سیج اسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس سے بڑا کیمپ ایم ایچ کے میں لگایا جائے تاکہ زیادہ سےزیادہ ہیلتھ اویرنیس عوام میں پیدا ہو، تاکہ ہم سب وزیر اعظم نریندر مودی کے خوابوں کی رنگ آمیزی میں شامل ہوسکیں۔اپولو سیج اسپتال بھوپال کے اس شاندار فری میڈیکل کیمپ میں پانچ گھنٹوں کے دوران ایک سو سے زیادہ لوگوں کی میڈیکل جانچ کی گئی اور ان کو پریکا شن مشورے دئے گئے۔









