بھوپال، 30 اکتوبر: میونسپل کارپوریشن بھوپال کے ہیڈ کوارٹر ”اٹل بھون“ کے کانفرنس ہال میں جمعہ کے روز سبکدوش ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں پُروقار وداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ہریندر سنگھ کشواہا نے اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے والے ایل ڈی سی عبد الاسد، سپروائزر اشوک کمار اور مزدور بہاری لال کو شال، شری پھل، توصیفی سند اور مٹھائیاں پیش کر کے پُروقار طریقے سے الوداع کیا اور ان کی درازیٔ عمر و خوشحال مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میونسپل کارپوریشن بھوپال ریٹائرڈ آفیسرز اینڈ ایمپلائز ویلفیئر کمیٹی کے صدر ڈاکٹر شمیم قریشی اور سکریٹری رام سنگھ راٹھور کے علاوہ حسن طیب، او پی سکسینہ اور انور میو سمیت مختلف ملازمین تنظیموں کے نمائندے اور بڑی تعداد میں کارپوریشن کے افسران و ملازمین موجود تھے۔









