کابل، 27 مئی (یو این آئی) افغانستان نے حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ اور ایک روزہ (ون ڈے) سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ ٹیسٹ میچ 2018 کے بعد سے ہندوستان کے خلاف افغانستان کا پہلا ریڈ بال (ٹیسٹ) مقابلہ ہوگا، جب افغانستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ افغانستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں اسٹار اسپنر راشد خان اور بلے باز ابراہیم زدران شامل نہیں ہیں، تاہم ان دونوں کھلاڑیوں کو ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
ٹیسٹ ٹیم میں نانگیال خروٹی، بلال سامی اور رحمان اللہ زدران کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے، جبکہ اسپنر قیس احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ صدیق اللہ اور عظمت اللہ عمرزئی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ان دونوں کھلاڑیوں نے اب تک صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جو 2024 میں زمبابوے کے خلاف تھا۔ دوسری طرف، ہندوستانی ٹیم اس سیریز کے دونوں فارمیٹس میں جسپریت بمراہ کی خدمات حاصل نہیں کر سکے گی۔ یہ سیریز 6 جون کو نیو چنڈی گڑھ میں واحد ٹیسٹ میچ کے ساتھ شروع ہوگی۔
افغانستان ٹیسٹ ٹیم:
حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عبدالملک، صدیق اللہ ، رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، رحمان اللہ زدران، افسر زازئی (وکٹ کیپر)، اکرام علی (وکٹ کیپر)، عظمت اللہ عمرزئی، شرف الدین اشرف، نانگیال خروٹی، قیس احمد، بلال سامی، ضیاء شریفی، سلیم صفی۔
افغانستان ون ڈے ٹیم:
حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، صدیق اللہ ، درویش رسولی، رحمت شاہ، اکرام علی (وکٹ کیپر)، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، نانگیال خروٹی، اے ایم غضنفر، ضیاء الرحمن شریفی، فرید ملک، بلال سامی۔