بھوپال -27/ مئی( پریس ریلیز) مقامی فنکار اور ماہر تدریس فیصل متین کو معروف رہنما سنیل شکلا کی رہنمائی میں منعقدہ “Moving Formsنامی پانچ روزہ Residential Work Camp for Art & Design Teachers میں ملک بھر کے 35 منتخب فن اساتذہ میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ کیمپ 10 مئی تا 15 مئی تک منعقد ہوا جس کا اہتمام Azim Premji University نے کیا جبکہ NID، Camlin India، Career College، جاگرن یونیورسٹی اور مانو سنگھرالیہ نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔
اس ورک کیمپ میں شرکت کے دوران فیصل متین نے اپنے 35 سالہ فن اور تدریسی سفر کا تفصیلی خاکہ پیش کیا اور شرکاء کے ساتھ اپنے تجربات اور تدریسی طریقوں کا تبادلہ کیا۔ کیمپ کے دوران شرکاء نے متعدد روایتی اور جدید آرٹ تکنیکیں سیکھیں جن میں Gond Painting، NID کی “Tana Banaتکنیک اور آرٹ طلبہ کے لیے Popup Books & Cards شامل ہیں۔ اس کے علاوہ NCERT دہلی کے نمائندوں کے ساتھ آئندہ تعلیمی سال کے آرٹ سلیبس اور تدریسی حکمت عملیوں پر بھی اہم تبادلے اور بات چیت ہوئی۔
کیمپ کے اختتام پر Alliance Française کے ڈائریکٹر نے تمام 35 شرکاء کو سرٹیفکیٹس دے کر ان کی خدمات کو سراہا اور شرکاء کو آئندہ تخلیقی و تعلیمی منصوبوں کے لیے نیک تمناؤں سے نوازا گیا۔فیصل متین اس وقت MSB، بھوپال میں Fine Art کے شعبے میں تدریس کر رہے ہیں۔ ان کی کلاسز میں بھوپال کے متعدد اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ آرٹ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مقامی سطح پر فنونِ لطیفہ کی ترویج میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔