چنئی :03؍مارچ :آئی پی ایل کے ساتویں میچ میں چنئی سپر کنگز کے ذریعہ دئے گئے 210 رن کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم نے 11اوور میں دووکٹ کے نقصان پر 117رن بنالئے تھے۔خبرلکھے جانے تک پنجاب کو جیتنے کے لئے 9 اوور میں 89رن درکارتھے۔
قبل ازیں چنئی کے چے پاک اسٹیڈیم میں جمعہ کو پنجاب نے بولنگ کا انتخاب کیا۔چنئی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رن بنائے۔ آیو ش مہاترے نے 73، شیوام دوبے نے 45 اور سرفراز خان نے 32 رن بنائے۔ وجے کمار ویہاکھ کو 2 وکٹیں ملیں۔پنجاب نے 9 اوور کے بعد 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رن بنا لیے۔ ٹیم سے کوپر کونولی اور شریس ایئر پچ پر ہیں۔ پربھسمرن سنگھ 43 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ پریانش آریا کو میٹ ہیری نے بولڈ کیا۔نویں اوور میں پنجاب نے دوسرا وکٹ گنوا دیا۔ اوور کی پانچویں بال پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں پربھسمرن سنگھ رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 43 رن بنائے۔