بھوپال:17؍نومبر:راجدھانی بھوپال کے عیش باغ اسٹیڈیم کو برباد کرکے پرانے بھوپال سے ہاکی کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے لوگ صرف بجٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے یہ تماشے کر رہے ہیں۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ یہ سب ہاکی کی ترقی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پرانے بھوپال کی شان، ایش باغ اسٹیڈیم میں انڈین ہاکی فیڈریشن کے بانی رکن کے نام سے منعقد ہونے والے ممتاز ہاکی ٹورنامنٹ ’’عبیداللہ خان گولڈ کپ‘‘ کو بھی منعقد نہیں ہونے دیا۔سالوں سے ایش باغ اسٹیڈیم کی ترقی اور تعمیراتی کام التوا کا شکار ہیں، لیکن ہاکی کی ترقی کے نام پر نئے نئے تماشے جاری ہیں۔بھوپالیوں کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔یوز اینڈ تھرو (استعمال کرو اور پھینک دو) کی ذہنیت سے باہر آئیے بھائی!
عیش باغ اسٹیڈیم اور پرانے بھوپال کی ہاکی کی وراثت کے لیے سوال اٹھائیے، جواب مانگیے!