ملائیشیا 17 نومبر (پریس ریلیز) رنگ ریختہ ملائیشیا کے زیر اہتمام ممتاز عالمی شہرت یافتہ استاد شاعر و نامور ادیب ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کی ادبی فتوحات پر ڈاکٹر مہتاب عالم و ڈاکٹر افروز عالم کی مرتبہ کتاب (حرفِ معتبر-ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی،ذکر و فکر) کی تقریب پزیرائی و اجراء 21 نومبر 2026 بروز ہفتہ ،بوقت دوپہر 2 بجے سے 5 بجے عمل میں آئے گا ۔ملٹی پرپز ہال ،بی بلاک،دیسپترا کنڈومینئم،کوالالامپور میں منعقدہ پر وقار تقریب کی صدارت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر خلیق احمد،سابق ڈین،کلیہ معاشیات،آئی آئی یو ایم انجام دیں گے ۔پروگرام کے مہمانان خصوصی کے طور پر نامور ادیب و محقق ڈاکٹر افروز عالم کویت،قمر رضا شہزاد، پاکستان،کومل جوئیہ پاکستان شریک ہونگے ۔جبکہ محمد بوٹا انجم،عزیز نبیل، ڈاکٹر سمیرا عرفان،ملک سعید اقبال،صادق ضمیر مرزا اور حرا مشتاق ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کی ادبی نگارشات پر اظہار خیال کریں گے ۔ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کے فکر و فن پر مرتبہ کتاب حرفِ معتبر کی رونمائی و تقریب پزیرائی کے موقع پر رنگ ریختہ کے زیرِ اہتمام عالمی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔عالمی مشاعرے میں مقامی شعرا قدسیہ قدسی،ڈاکٹر عذرا جمال،فہمینہ یعقوب،سہاد رفیع،ڈاکٹر افروز عالم،عزیز نبیل،محمد بوٹا انجم،ڈاکٹر سمیرا عرفان،ملک سعید اقبال،صادق ضمیر مرزا،حرا مشتاق کلام پیش کریں گے ۔حرف معتبر کتاب کی پزیرائی و رسم رونمائی کی نظامت کے فرائض عاطر عثمانی اور عالمی مشاعرے کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر روئیس ممتاز انجام دیں گے ۔پروگرام کے اختتامی کلمات رنگ ریختہ کے بانی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی ادا کریں گے ۔رنگ ریختہ ملائیشیا کے با وقار پروگرام میں شرکت کے لیے ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی 18 نومبر 2026 کو بھوپال سے روانہ ہونگے اور 27 نومبر 2026 کو انکی بھوپال واپسی ہوگی ۔









