نیویارک، 20 جولائی (یواین آئی) ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنتے نے اتوار کو فائنل میں ارجنٹینا پر ایکسٹرا ٹائم (اضافی وقت) میں 1-0 کی جیت کے ساتھ اسپین کا ورلڈ کپ ٹائٹل پکا ہونے کے بعد اپنے کھلاڑیوں کے اتحادکی تعریف کی۔
دوسرے ہاف میں متبادل (سبسٹی ٹیوٹ) کھلاڑی فیران ٹوریس نے 106ویں منٹ میں وننگ گول کیا، جس سے اسپین نے اپنا دوسرا ورلڈ کپ تاج اور 2010 کے بعد پہلا ورلڈ کپ جیتا۔ میچ کے بعد ڈی لا فوئنتے نے کہا، “بہت فخر ہے۔ فٹ بالرز کی اس نسل پر فخر ہے جو اس نظریے کے ساتھ پروان چڑھی، اس نظریے کے ساتھ وفادار رہی اور اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔ وہ ایک ٹیم، ایک گروپ، ایک خاندان اور بہترین کھلاڑیوں کے گروپ کی مثال ہیں جو بہت شاندار رہے ہیں۔مجھے اس سفر میں ان کے ساتھ ہونے پر بہت فخر ہے، اس سفر میں ان کے ساتھ ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔