بھوپال:07؍جولائی:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی اپیل پر مدھیہ پردیش کے باشعور شہریوں کے قیمتی اور قابلِ تقلید تعاون سے ریاست نے صفائی کے شعبہ میں غیر معمولی فراہمیاںحاصل کی ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ اور فروغ کی سمت میں ریاستی حکومت نے یکم اپریل 2026 سے “ٹھوس باقیات بندوبست ضابطہ 2026 کو مؤثر طور پر نافذ کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یہ نئے قوانین صرف بلدیاتی اداروں تک محدود نہیں ہیں بلکہ انہیں ریاست کے تمام سرکاری محکموں میں یکساں طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ ان کے تحت شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں سے نکلنے والے کچرے کو بھی یکجا کر کے سائنسی طریقے سے منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دور رس ضابطے کا کامیاب نفاذ صرف سرکاری کوششوں سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے ریاست کے ہر شہری، ادارے اور تجارتی مرکز کو آگے آ کر اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی نشان دہی کرتے ہوئے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں چند خصوصی عادات کو شامل کرنے کیلئے کہا کہ ماحولیات کو محفوظ رکھنے کے لیے ہمیں یہ پختہ عزم کرنا ہوگا کہ ہم کسی بھی قسم کا کچرا نہ تو کھلے میں پھینکیں گے اور نہ ہی اسے جلائیں گے۔ اپنے گھر، گلی، محلے اور شہر کو کچرا سے پاک بنانے کے لیے ضروری ہے کہ شہری اپنے گھروں سے نکلنے والے کچرے کو چار زمروں — “گیلا، خشک، سینیٹری اور اسپیشل کیئر” — میں لازمی طور پر الگ الگ کر کے ہی مجاز کچرا جمع کرنے والی گاڑی کے حوالے کریں۔
کچرے کو کارآمد بنانے اور ری سائیکلنگ کے اصولوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے شہریوں سے گھریلو سطح پر نامیاتی کھاد تیار کرنے (ہوم کمپوسٹنگ) کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ پرانے کپڑے، کتابیں اور دیگر قابلِ استعمال اشیاء کو پھینکنے کے بجائے مقامی ریڈیوس، ری یوز، ری سائیکل” (آر آر آر) مراکز میں جمع کریں۔ اس کے ساتھ ہی ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کے لیے بازار جاتے وقت ہمیشہ اپنا کپڑے کا جھولااور پانی کی ذاتی بوتل ساتھ رکھنے کی عادت ڈالیں، تاکہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک اور ویسٹ ( باقیات )کی پیداوار کو ابتدائی سطح پر ہی میں کم سے کم کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست کے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے ہر گھر، تجارتی دکان اور جھگی بستی سے باقاعدگی، بروقت اور بلا رکاوٹ کچرا جمع کریں۔ عوامی مفاد کے اس کام میں کسی بھی سطح پر غفلت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ صفائی ہمارے اجتماعی صحت، ماحولیاتی توازن اور زندگی کے مجموعی معیار کی بنیادی اساس ہے۔ اگر ہم آج مکمل ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے ، تب ہی ہم آنے والی نسلوں کو ایک صاف، خوشحال اور محفوظ مدھیہ پردیش دے سکیں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ آئیے، ہم سب مل کر میرا کچرا، میری ذمہ داری” کے اصول کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور “ٹھوس باقیات بندوبست ضابطہ 2026 کے کامیاب نفاذ میں فعال شرکت کر کے مدھیہ پردیش کو ملک کی سب سے صاف، خوبصورت اور پائیدار ( اسٹینیبل )ریاست بنائیں۔









