بھوپال، 29 جون: راجدھانی بھوپال کے سنہری باغ علاقے میں آج اس وقت شدید ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب میونسپل کارپوریشن (نگر نگم) کی جانب سے تقریباً 10 مکانات کو توڑنے کی کارروائی شروع کی گئی شہری باغ علاقے میں آج اس وقت شدید ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب میونسپل کارپوریشن (نگر نگم) کی جانب سے تقریباً 10 مکانات کو توڑنے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس کارروائی کی اطلاع ملتے ہی سابق وزیر پی سی شرما فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراسر غلط اور غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کارروائی کو رکوا دیا ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ ریاست میں 16 جون سے ہی بارش کا موسم شروع ہو چکا ہے اور ایسے وقت میں انتظامیہ کے واضع اسٹینڈنگ آرڈرز (قائمہ احکامات) موجود ہیں جن کے تحت برسات کے دوران کسی بھی قسم کی تجاوزات ہٹانے پر سخت پابندی ہے، لیکن کارپوریشن کی ٹیم انھی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے۔انتظامیہ کے اس سخت ایکشن کے دوران پانچ مکانات کو پوری طرح مسمار کر دیا گیا، جس پر متاثرہ خاندانوں کی خواتین روتی بلکتی رہیں اور کارروائی روکنے کی گوہار لگاتی رہیں، لیکن عملے نے ان کی ایک نہ سنی ہے۔ سابق وزیر پی سی شرما نے غریبوں کے آشیانے اجاڑے جانے پر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس احتجاجی موقع پر کانگریس جھگی جھونپڑی سیل کے ضلعی صدر روہت راجپوت، کانگریس وارڈ 24 کے صدر شعیب خان اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان بھی موجود رہے جنہوں نے متاثرین کے حق میں آواز بلند کی۔









