تاشقند، 12 مئی (یواین آئی ) ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جا رہی ایشین انڈر 17 باکسنگ چیمپئن شپ 2026 میں ہندوستان کے لیے منگل کا دن ملا جلا رہا۔ جہاں لکشیہ پھوگاٹ اپنی زبردست کارکردگی کی بدولت فائنل میں پہنچنے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی بنے، وہیں چار دیگر مکے بازوں کو سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسی کے تمغے (برونز میڈل) پر اکتفا کرنا پڑا۔75 کلوگرام کے زمرے میں لکشیہ پھوگاٹ نے سیمی فائنل کے دوران رنگ میں مکمل تسلط برقرار رکھا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے سیونگ من لی کو یکطرفہ مقابلے میں 5:0 کے متفقہ فیصلے سے شکست دے کر ٹائٹل کے لیے اپنی دعویداری مضبوط کر لی ہے۔ اب وہ گولڈ میڈل کے لیے فائنل میں مقابلہ کریں گے۔
دیگر ہندوستانی مکے بازوں کو سیمی فائنل کے مشکل مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں برونز میڈل دیے گئے۔46 کلوگرام میں نریندر نیلا کو میزبان ملک ازبکستان کے عبداللہ نورالیئیو کے ہاتھوں 0:5 سے شکست ہوئی۔50 کلوگرام میں یش یادو منگولیا کے سلڈ اکوخباتر سے 1:4 کے فیصلے سے ہار گئے۔54 کلوگرام میں نیویش پال کو ازبکستان کے عبدالبوسط یرسنبوئیو کے خلاف 0:5 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔70 کلوگرام: نمن نے ازبک حریف عبدووحید عبدوماجیدوف کو سخت ٹکر دی، تاہم وہ قریبی مقابلے کے بعد 2:3 سے میچ ہار گئے۔









