ہورسنس (ڈنمارک)، یکم مئی (یو این آئی) سابق چیمپیئن ہندوستان نے جمعہ کے روز ہورسنس، ڈنمارک میں تھامس اور اوبر کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر اپنے لیے تمغہ یقینی کر لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں اپنے سے اعلیٰ رینکنگ والی چینی تائپے کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دی۔2022 کے چیمپیئن ہندوستان کا اب فائنل میں پہنچنے کے لیے مقابلہ جاپان اور فرانس کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ دنیا کے نمبر 6 کھلاڑی لکشیہ سین نے ہندوستان کو فاتحانہ آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے ایک گھنٹہ 28 منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں چو ٹین چن کو 21-18، 20-22 اور 17-21 سے ہرایا۔ لکشیہ نے دوسرے گیم میں دو میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے شاندار واپسی کی اور تیسرے گیم میں اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ سابق ایشیائی چیمپیئن ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے فیصلہ کن گیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی برتری کو 0-2 کر دیا۔ بھارتی جوڑی نے چیو شیانگ چیح اور وانگ چی لن کے خلاف پہلا گیم دو گیم پوائنٹس بچا کر جیتا، تاہم دوسرا گیم قریبی مقابلے کے بعد ہار گئے۔ فیصلہ کن گیم میں ساتوک اور چراغ نے کھیل کا معیار بلند کرتے ہوئے تائپے کی جوڑی کو شکست دے دی۔ ایشیائی چیمپیئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے 20 سالہ ایوش شیٹی نے کوارٹر فائنل کا میچ ختم کرنے کی ذمہ داری نبھائی۔ گروپ اسٹیج میں ناقابلِ شکست رہنے والے ایوش نے موجودہ آل انگلینڈ چیمپیئن لن چون ای کو محض 48 منٹ میں 16-21 اور 17-21 سے ہرا کر ہندوستانی کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔آیوش شیٹی نے پہلے گیم میں 10-12 سے پیچھے ہونے کے بعد لگاتار سات پوائنٹس حاصل کر کے شاندار واپسی کی اور اس کے بعد میچ میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ دوسرے گیم میں بھی وہ مکمل کنٹرول میں نظر آئے، جس سے گزشتہ چند مہینوں میں ایک بہترین بیڈمنٹن کھلاڑی کے طور پر ان کی ترقی واضح دکھائی دی۔نتیجہ:مردوں کے مقابلے میں ہندوستان نے چائنیز تائپے کو 3-0 سے شکست دی۔- لکشیا سین نے چاؤ ٹین چن کو 18-21، 22-20، 21-17 سے ہرایا۔- ساتوک سائی راج رنکی ریڈی / چیراغ شیٹی نے چیو شیانگ چیے / وانگ چی-لن کو 23-21، 19-21، 21-12 سے شکست دی۔- آیوش شیٹی نے لن چن-ئی کو 21-16، 21-17 سے شکست دی۔