بھوپال:24؍اپریل:وزیر مملکت پسماندہ طبقہ و اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج) شریمتی کرشنا گور نے جمعرات کو 4-لین سی سی سڑک کا بھومی پوجن کیا۔ یہ سڑک گووندپورا اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے اودھپوری علاقے میں بنائی جائے گی۔ وزیر مملکت شریمتی گور نے بتایا کہ ایس بی آئی برانچ سے کرسٹل آئیڈل سٹی گیٹ تک 3 کروڑ 36 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی اس سڑک سے علاقے کی آمد و رفت مزید آسان اور سہل ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں سینٹر برج اور اسٹریٹ لائٹس کی تعمیر بھی شامل ہے، جس سے ٹریفک نظام مزید بہتر ہو سکے گا۔وزیر مملکت شریمتی گور نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور شہریوں کی سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کام ترجیحی بنیاد پر کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سڑک سے اودھپوری اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں کافی راحت ملے گی۔اس سڑک کی مانگ پوری ہونے پر مقامی باشندگان نے وزیر مملکت شریمتی گور کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پروگرام میں مسٹر سریندر دھوٹے، مسٹر سنجے شیونانی، مسٹر وی شکتی راؤ سمیت بڑی تعداد میں مقامی شہری موجود تھے۔









