لکھنؤ:09؍اپریل :کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل کے 15ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں لکھنؤ نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا انتخاب کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کولکتہ نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔جواب میں لکھنؤ نےخبرلکھے جانے تک 4.13اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر114رن بنالئے تھے۔امپیکٹ پلیئر آیوشد بڈونی اور نکولس پورن کریز پر ہیں۔ کیمرون گرین نے کپتان رِشب پنت (10 رنز) کو کارتک تیاغی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ویبھاو آروڑا نے پاور پلے کے دوران میتھیو مارش (15 رنز) اور ایڈن مارکرم (22 رنز) کو پویلین بھیجا۔آیوش بدونی 43رن بناکر بلے بازی کررہے تھے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے انگکشش رگھوونشی نے 45 اور کپتان اجنکیا رہانے نے 41 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی طرف سے پرنس یادو، ایم سدھارتھ، دیگوش راتھھی اور آویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز: اجنکیا رہانے (کپتان)، فن ایلن، کیمرون گرین، انگکشش رگھوونشی (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، رمدیپ سنگھ، سنیل ناریان، انوکول رائے، نویدپ سینی، کارتک تیاغی۔ امپیکٹ آپشن: ویبھاو آروڑا۔لکھنؤ سپر جائنٹس: ایڈن مارکرم، میتھیو مارش، رِشب پنت (کپتان اور وکٹ کیپر)، نکولس پورن، عبدل صمد، مکول چوھدری، ایم سدھارتھ، آویش خان، دیگوش راتھھی، پرنس یادو اور محمد شامی۔ امپیکٹ آپشن: آیوشد بڈونی۔









