چوتھے مرحلے کے لیے دوسرے روز 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

0
6

بھوپال :19؍اپریل :چیف الیکٹورل آفیسرانوپم راجن نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات-2024 کے انتخابی پروگرام کے مطابق چوتھے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ چوتھے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی کے دوسرے روز جمعہ کو 4 امیدواروں نے 4 کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اب تک 11 امیدواروں کی جانب سے 16 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔
چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر راجن نے بتایا کہ چوتھے مرحلے کے لیے، دوسرے دن 19 اپریل کولوک سبھا پارلیمانی حلقہ نمبر 21 دیواس (ایس سی) میں ایک امیدوار کی طرف سے ایک پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا، 2 امیدواروں کی طرف سے 2 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ 26 اندور اور نمبر-27 کھرگون (ایس ٹی) میں 1 امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ۔ چوتھے مرحلے کے بقیہ لوک سبھا پارلیمانی نمبر 22 اجین (ایس سی)، نمبر 23 مندسور، نمبر 24 رتلام (ایس ٹی)، نمبر 25 دھار (ایس ٹی) اور نمبر 28 کھنڈوا میں آج کسی بھی امیدوار کی طرف سے کوئی بھی پرچہ مزدگی داخل نہیں کیا گیا۔چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر راجن نے کہا کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں کے حلف نامے اور دیگر معلومات الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ https://affidavit.eci.gov.in/ لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ جمعرات 25 اپریل ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اگلے روز جمعہ 26 اپریل کو ہوگی۔ جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی بھرے ہیں وہ پیر 29 اپریل تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ پیر 13 مئی کو ہوگی۔ تمام مراحل میں ووٹوں کی گنتی منگل 4 جون کو ہوگی۔