12 بھارتیہ نشانے باز اولمپک کوٹے کے لیے دوحہ میں مقابلہ کریں گے

0
8

دوحہ، 19 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کے 12 نشانے باز جمعہ سے شروع ہونے والی آئی ایس ایس ایف فائنل اولمپک کوالیفکیشن چیمپئن شپ میں پیرس اولمپکس کے لیے کوٹہ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔اس ایونٹ میں ٹوکیو اولمپئن معراج احمد خان اور انگد ویر سنگھ باجوہ، جو سابق ایشین چیمپئن بھی ہیں، شیراز شیخ کے ساتھ مردوں کے سکیٹ میں ہندوستان کے چیلنج کا مقابلہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ خواتین کے مقابلے میں سب کی نظریں گنمت سیکھون پر ہوں گی۔ تجربہ کار ویوان کپور، زورآور سنگھ سندھو اور پرتھوی راج ٹونڈائیمان مردوں کے ٹریپ میں تینوں اطراف سے مضبوط چیلنج پیش کریں گے۔ خواتین کے ایونٹ میں ہندوستان کو منیشا کیر اور شریاسی سنگھ سے امیدیں ہیں۔
اس ایونٹ میں ہندوستان ہر زمرے میں تین شوٹر میدان میں اتارے گا۔ ہر انفرادی ایونٹ میں سرفہرست دو نشانے باز (فی ملک زیادہ سے زیادہ ایک)، بشرطیکہ وہ اہل ہوں۔واضح رہے کہ ہندوستانی نشانے باز بھونیش مینڈیرٹا (مردٹریپ)، راجیشوری کماری (خواتین ٹریپ)، رائزا ڈھلون (خواتین اسکیٹ) اور اننت جیت سنگھ ناروکا (مردوں اسکیٹ) کو اولمپک کوٹہ ملا ہے۔ ہر ملک ہر زمرے میں زیادہ سے زیادہ دو کوٹے حاصل کر سکتا ہے۔