لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر جمعیۃ علماء ضلع بھوپال کی اہم اپیل

0
5

بھوپال:29؍اپریل:جمعیۃ علماء ضلع بھوپال کے صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ نے جمعیۃعلماء مدھیہ پریش کے صدر حاجی محمد ہارون کی زیر ہدایات تمام لوگوں سے اپیل جاری کی ہےکہ لوک سبھا انتخابات 2024 جسکی ووٹنگ ہمارے صوبہ مدھیہ پردیش کی کئی سیٹوں پر جس میں شہر بھوپال بھی شامل ہے ،آئندہ 7 مئی 2024 کو ووٹنگ ہونا ہے ملک اور جمہویت کے مستقبل کے لئے نہایت اہم ہیں، اور اس انتخاب میں ہماری سو فیصد ووٹنگ ملک کی ترقی اور جمہوریت کی سالمیت اور سیکولر حکومت کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
لہذا ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں کہ یہ ہمارا بنیادی حق ہے،اور ہمیں اس کے استعمال کی بھرپور آزادی بھی ہے،اسی طریقہ سے از روئے شرع ووٹ ایک شہادت و گواہی ہے جسکا چھپانا گناہ کبیرہ ہے، نیز ہمارے شرعی قوانین کی حفاظت اور ان میں کسی کی بھی مداخلت سے سالمیت کے لئے ہمارا ایک ایک ووٹ بہت قیمتی ہے، اسی طرح اگر ہم نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا تو خدشہ ہے کہ ہم ہندوستانی شہریت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں، لہذا اپنے اس حق رائے دہندگی کا سو فیصد استعمال کرکے فرقہ پرست عناصر کو منھ توڑ جواب دیں اور ملک و ملت کی حفاظت اور سالمیت میں بھرپور کردار اداکریں۔
ائمہ مساجد و علماء اور رہبران قوم سے بھی خصوصی گزارش ہے کہ آنے والے جمعہ میں ووٹ کی اہمیت اور افادیت پر خطابات فرمائیں اور لوگوں میں ووٹنگ کے تعلق سے ہر ممکن طریقہ سے بیداری پیدا فرمائیں اورعوام کو سو فیصد ووٹنگ پر آمادہ کریں۔