بھوپال:24؍نومبر(پریس ریلیز) جامعۃ القرآن والسنۃ، پی جی بی ٹی کالج، بھوپال(ایم پی) شاخ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ (یوپی) کے خادم مولوی سید مدثر ندوی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ یہ خبر شائع کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جامعہ ہٰذا کے امسال حافظ بننے والے دو خوش نصیب طلبہ، حافظ محمد امن بن محمد نیاز (عمر 16 سال) اور حافظ محمد عادل بن عبدالعلیم (عمر 11 سال) نے اپنے استادِ محترم جناب حافظ و قاری محمد نعیم رحمانی صاحب کو ایک ہی نشست میں مکمل قرآنِ کریم سنانے کی عظیم سعادت حاصل کی۔
یہ جامعہ، اساتذۂ کرام، والدین اور طلبہ کے لیے نہایت مسرت و شادمان کا لمحہ ہے کہ کم عمری میں ان طلبہ نے یہ عظیم دینی سعادت حاصل کی۔ختمِ قرآن کی اس مبارک اور بابرکت مجلس کو حضرت مولانا سید شرافت علی ندوی صاحب نے اپنی تشریف آوری سے رونق بخشی۔ آپ نے مختصر وقت میں اپنی قیمتی نصیحتوں سے حاضرینِ مجلس کی رہنمائی فرمائی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں بھی فرمائیں۔اللہ تعالیٰ ان دونوں حفاظِ کرام کو قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے اور دین و ملت کے لیے نافع بنائے۔ آمین ثم آمین۔









