بھوپال 24نومبر: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاست میں بنیادی سہولیات میں مسلسل کیے جا رہے اضافے سے شہریوں کی زندگی آسان ہو رہی ہے۔ چاروں سمتوں میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ بدلتے دور میں فور لین سے کم سڑکیں نہیں بنائی جا رہی ہیں۔ ودیشا سمیت تمام اضلاع کو سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا فائدہ مل رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ودیشہ ضلع میں تین اہم سڑکوں کی تعمیر کی منظوری کے فیصلوں پر ضلع کے گنج باسودہ علاقے کے شہریوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچ کر کیے گئے استقبال کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ گنج باسودہ علاقے کے رکن اسمبلی مسٹر ہری سنگھ رگھوونشی کی قیادت میں عوامی نمائندوں اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کا بڑی پھولوں کی مالا اور گلدستوں سے استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بھوپال-ودیشہ سڑک 1 ہزار 757 کروڑ روپے، میلھووا-بینا-کھملسا-مالتھونسڑک 3272 کروڑ روپے اور احمدپور-ودیشہ سڑک 112 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوں گی۔ ودیشہ اور بھوپال میٹروپولیٹن علاقے ایک ساتھ ہوں گے۔
ریاستی دارالحکومت بھوپال کا ضلع سیہور، رائے سین، راج گڑھ اور نرمداپورم سے رابطہ بھی بڑھے گا۔ سب سے زیادہ فائدہ ودیشہ ضلع کو ہوگا۔ ودیشہ ضلع کی تیز رفتار ترقی ہوگی۔ جس طرح اندور-اجین جڑواں شہر ہونے کی وجہ سے ترقی کریں گے، اسی طرح بھوپال کے ساتھ ودیشہ کا تعلق گہرا ہوگا اور نئی تعمیر ہونے والی سڑکیں ترقی کے نئے معیار قائم کریں گی۔ کسانوں کو اپنی پیداوار منڈی اور بازار تک پہنچانے میں آسانی ہوگی۔ طلبہ کو خصوصی فائدہ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں ہر طبقے کے مفاد میں فیصلے کیے گئے ہیں۔ تقریباً ایک لاکھ عہدوں پر تقرری کی پہل، آئندہ دو برسوں میں دو لاکھ بھرتیاں، بڑے پیمانے پر ترقیاں، میڈیکل کالجوں کی تعداد میں اضافہ، ڈاکٹروں کے مستقل عہدوں پر تقرری، فوڈ پارک شروع کرنے، سال میں دو مرتبہ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات منعقد کرنے، ورنداون گاؤں اور گیتا بھون شروع کرنے، زراعت اور کاشت کاری کے شعبے کو فروغ دینے اور تہواروں کو حکومت اور سماج کی جانب سے مشترکہ طور پر جوش و خروش سے منانے کے اقدامات کا عام عوام نے خیرمقدم کیا ہے۔