سلہٹ:19؍مئی:سیلہٹ میں کھیلے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش جیت سے صرف 3 وکٹ دور ہے۔ 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے دن کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیم کو فتح کے لیے اب بھی مزید 121 رنز درکار ہیں۔شان مسعود 71رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نےبابراعظم (47 رنز) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 92 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد پاکستان کی 3 وکٹیں صرف 30 رنز کے اندر گر گئیں۔وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان75 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیںاورساجد خان8 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔پاکستان کو 162 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان کے بعد مشکلات کا سامنا تھا۔ اس موقع پر محمدرضوان اورسلمان علی آغا کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 134 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔اسپنر تیج الاسلام نے سلمان آغا کو 71 رنز پر بولڈ کرکے یہ شراکت توڑی۔ اس کے بعد انہوں نے حسن علی کو بھی صفر پر نجم الحسن شنتو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔بنگلہ کی دیش کی طرف سے لیفٹ آرم اسپنر تیج الاسلام نے 4 وکٹیں اورناہد رانا نے دو اورمہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کیں۔









