بھوپال:07؍جون:ریاست کے کالجوں میں تعلیمی سال 2026-27کے لیے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کورسوں میں داخلے کی کارروائی جاری ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ذریعہ نافذ ای-داخلہ کارروائی کے تحت تعلیمی سال 2026-27کے لیے دوسرے مرحلے کی الاٹمنٹ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس مرحلے میںپوری ریاست کے ایک لاکھ 25 ہزار 917 طلباء کو مختلف کالجوں میں داخلے کے لیے نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔جاری کردہ فہرست کے مطابق گریجویشن (UG) سطح پر 93 ہزار 546 طلباء اور پوسٹ گریجویشن (PG) سطح پر 32 ہزار 371 طلباء کو کالج الاٹ کیے گئے ہیں۔دوسرے مرحلے میں کالج الاٹ ہونے والے طلباء کو 7 سے 13 جون 2026 کے درمیان مقررہ فیس جمع کرا کے داخلے کی کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔ مقررہ مدت میں داخلہ فیس جمع نہ کرانے کی صورت میں الاٹ کی گئی نشست منسوخ کر دی جائے گی۔محکمہ کی جانب سے طلباء اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کا خاص خیال رکھتے ہوئے جلد از جلد داخلے کی کارروائی مکمل کریں۔ ساتھ ہی الاٹمنٹ سے متعلق معلومات کے لیے ای-داخلہ پورٹل کو باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔









