بھوپال:17؍اپریل:راجدھانی کے بھوپال ریلوے اسٹیشن سے بروز جمعہ پنجاب میل کے ذریعے ممبئی کے لیے حجاجِ کرام کا تیسرا قافلہ روانہ ہوا۔ ممبئی سے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے حجاجِ کرام مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گے۔اس موقع پر سماجی خدمت گار زاہد منصوری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھوپال اسٹیشن پہنچے اور حجاجِ کرام کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے ملک میں امن و امان، مدینہ منورہ والوں کو سلام پیش کرنے اور صوبے کی خوشحالی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔









