بھوپال، 6/جون:بزم حامد حسن شاد اور نیو جنریشن بھوپال ادب کے روح رواں جناب ساجد حسن(سب کی پسند) نے پریس ریلیز میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ شہرۂ آفاق شاعر (پدم شری) جناب بشیر بدرؔ کو خراج عقیدت پیش کرنےکے لئے ایک تعزیتی مشاعرے “یاد بشیر بدرؔ“ کااہتمام 11/جون بروز جمعرات ایس ایم کانوینٹ اسکول شہید نگر میں رات 9 بجے سے کیا گیا ہے۔جس میں بطور مہمان ذی وقار ایم پی اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی صاحبہ جبکہ بطور مہمانان خصوصی جناب کوثر صدیقی،جناب اقبال مسعود اور جناب ظفر صہبائی شرکت فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض جناب عارف علی عارفؔ اورعامر اظہرصاحبان انجام دیں گے۔جناب ساجد حسن نے بتایا کہ مزکورہ مشاعرے میں شہر غزل بھوپال کے سبھی سینئر و جونیئر شعراء(تقریباً 50 شعراء)کی شرکت متوقع ہے۔انہوں نے سبھی محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کر مایہ ناز شاعر بشیر بدر کو خراج عقیدت کرنے کی درخواست کی ہے۔









