بھوپال:27؍جون:منشیات سے دوری ہی سب سے بڑی حفاظت ہے۔” اسی پیغام کے ساتھ عالمی یوم انسداد منشیات و غیر قانونی اسمگلنگ کے موقع پر مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے پولیس ٹریننگ اسکول، اجین میں جاری چھٹویں نئے کانسٹیبل بنیادی تربیتی سیشن کے دوران خصوصی بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا افتتاح پولیس سپرنٹنڈنٹ شریمتی منیشا پاٹھک سونی کے ذریعہ کیاگیا۔ انہوں نے منشیات کے نقصانات، نشہ سے آزادی کی اہمیت، پولیس کی سماجی ذمہ داری اور معاشرے میں منشیات مخالف عوامی بیداری مہم کی ضرورت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ورکشاپ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، اندور کے انسپکٹر مسٹرگورو جیسوال نے منشیات کے نقصانات، غیر قانونی اسمگلنگ کے طریقہ کار، نشے کی لت سے ہونے والے سماجی، معاشی اور اخلاقی نقصانات اور اس سے جڑے جرائم کے بارے میں بتایا۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کو منشیات سے متعلق معلومات دینے کے لیے چلائی جانے والی ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1933 کے بارے میں بھی بیدارکیا گیا اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس ہیلپ لائن کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور منشیات کے خلاف مہم میں فعال حصہ لیں۔