بھوپال:05؍جون:وزیر اعلیٰ موہن یادو سے جمعہ کے روز ضلع رائے سین کے سیمری گاؤں کی رہنے والی کوہ پیما بیٹی محترمہ انجنا یادو نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں واقع سمتو بھون میں خیرسگالی ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے محترمہ انجنا کو ان کی بے مثال کامیابی پر مبارکباد دی۔ قابلِ ذکر ہے کہ محترمہ انجنا یادو نے حال ہی میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ (کل بلندی 8848.86 میٹر) کی چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کر کے ملک اور دنیا میں ریاست کا نام روشن کیا ہے۔







