بھوپال:16؍مئی:وزیر جدید اور جدید ترین توانائی مسٹر راکیش شکلا اور وزیر توانائی مسٹر پردیومن سنگھ ’ اورجا وکاس نگم ‘ کے واٹس ایپ چیٹ بوٹ اور تشہیری ویڈیو کا افتتاح کریںگے۔ وزیر اعظم سوریہ گھر مفت بجلی کنکشن کا ڈیجیٹل نشر واشاعت کرنے کیلئے ایم پی یو وی این ایل اور کائونسل آن انرجی، اینوائرمنٹ اینڈ واٹر کے تعاون سے18مئی پیر کو بھوپال کے کشابھائو ٹھاکرے انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر میں واٹس ایپ چیٹ بوٹ اور تشہیری ویڈیو لانچ کیاجائیگا۔
واٹس ایپ چیٹ بوٹ اور تشہیر ویڈیو سے شہریوں کو پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کی جانکاری سہل اور ڈیجیٹل ذرائع سے دستیاب کروائی جائیگی۔ اس سے اسکیم کے تئیں عوام میں بیداری بڑھے گی اور شہریوں کو درخواست نیز سولر پلانٹ لگانے کی کارروائی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
عوام کے درمیان مقبول عام ہو رہی اسکیم :
ریاست میں اسکیم کو لے کر مسلسل مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ اب تک مدھیہ پردیش میں ایک لاکھ96ہزار791درخواست حاصل ہو چکی ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ24ہزار663سولر پلانٹ نصب کئے جا چکے ہیں۔ ان پلانٹوں کی کل صلاحیت 467.06میگاواٹ ہے ۔ حکومت ہند کے ذریعہ اب تک879.69کروڑروپے کی گرانٹ بھی فراہم کی جا چکی ہے ۔
چیٹ بوٹ افتتاحی پروگرام میں حکومت ہند کے افسران، ضلع کلکٹر ، بینک نمائندہ ، بجلی سپلائی کمپنی اور نگر نگم کے افسران نیز اسکیم سے منسلک رجسٹرڈ وینڈر بھی پروگرام میں شامل ہوںگے۔