بھوپال:20؍اپریل:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں کھیل کی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر سطح پر جدید کھیل ڈھانچہ، تربیت اور دیگر ضروری وسائل فراہم کیے جائیں۔ حکومت کی ان کوششوں کے نتیجے میں مدھیہ پردیش کے کھلاڑی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اجین میں بھی مختلف کھیل کے میدانوں میں سہولیات کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ اجین کے جھیر ساگر میدان کو بھی میونسپل کارپوریشن اور کھیل محکمہ کے ذریعے ترقی دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اتوار کی رات اجین میں فیروجیا ٹرافی کا فائنل میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے فیروزیا ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 1 لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم کو 51 ہزار روپے اضافی نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔فیروجیا ٹرافی کا انعقاد 12 اپریل سے 19 اپریل تک اجین کے جھیر ساگر میدان میں کیا گیا۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس سے تماشائی آخر تک محظوظ ہوتے رہے۔ رکن پارلیمنٹ مسٹرانیل فیروجیا نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کا ہر سال فیروزیا ٹرافی میں شرکت اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔فیروجیا ٹرافی، رکن پارلیمنٹ مسٹر انیل فیروزیا کے والد مرحوم بھوریلال فیروزیا کی یاد میں گزشتہ 21 برسوں سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے۔ اس مقابلے میں پہلا انعام 5 لاکھ 51 ہزار روپے اور دوسرا انعام 2 لاکھ 51 ہزار روپے مقرر ہے۔اس سال اس مقابلے میں ناری شکتی وندن” کے جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے خواتین کرکٹ میچ اور “ماترشکتی سمان” تقریب بھی منعقد کی گئی۔