جے پور:09؍مئی :آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو77رن سے ہرایا۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان کے کپتان یشسوی جیسوال نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ گجرات نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔جواب میں راجستھان کی پوری ٹیم 3.16اوور میں 152رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔راجستھان کی طرف سے صرف رویندرجڈیجہ 38 اور ویبھو سوریہ ونشی 36 رن کی قابل ذکر پاری کھیل پائے۔سنے 15 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے ہیں۔ داسن شناکا اور تشار دیشپانڈے کریز پر موجود ہیں۔ 15ویں اوور میں جیسن ہولڈر نے جوفرا آرچر (5 رنز) کو وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔اس سے قبل راشد خان نے رویندر جڈیجا (38 رنز) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ یہ ان کی چوتھی وکٹ تھی۔ راشد نے شبھم دوبے (15 رنز)، دھرو جوریل (24 رنز) اور ڈونووان فریرا (4 رنز) کو بولڈ کیا۔
پاور پلے میں کگیسو ربادا نے شمرون ہیٹمائر (6 رنز) اور یشسوی جیسوال (3 رنز) کو پویلین بھیجا۔ ویبھو سوریہ ونشی (16 گیندوں پر 36 رنز) کو محمد سراج نے ارشد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔
قبل ازیں کپتان شبھمن گل (84) اور سائی سدرشن (55) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 52 ویں مقابلے میں راجستھان رائلز کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کر دیا ہے۔راجستھان رائلز (آر آر) نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بیٹنگ کے لیے اترنے والی گجرات ٹائٹنز کو شبھمن گل اور سائی سدرشن کی جوڑی نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 118 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ 11 ویں اوور میں یش پُنجا نے سائی سدرشن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ سدرشن نے 36 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ اس کے بعد 14 ویں اوور میں رویندر جڈیجہ نے جوس بٹلر (13) کو اپنا شکار بنایا۔
17 ویں اوور میں برجیش شرما نے شبھمن گل کو پویلین کی راہ دکھائی۔ گل نے 44 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران گل نے اپنی ٹیم کو سنچری پارٹنرشپ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کر کے اے بی ڈی ویلیئرز کا ایک بڑا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ گل نے 30 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، جو آئی پی ایل 2026 میں ان کی چوتھی نصف سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سیزن میں اپنے 400 رنز بھی پورے کر لیے۔
یہ ساتواں موقع ہے جب شبھمن گل نے کسی سیزن میں 400 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ وہ سال 2020 سے مسلسل ہر سیزن میں 400 سے زائد کا اسکور کر رہے ہیں اور اس معاملے میں وہ ڈی ویلیئرز سے آگے نکل گئے ہیں۔
19 ویں اوور میں برجیش شرما نے جیسن ہولڈر (7) کو آؤٹ کر کے میچ میں اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ گجرات ٹائٹنز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 229 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ واشنگٹن سندر نے 20 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 37 رنز بنائے، جبکہ راہل تیوتیا نے صرف چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔راجستھان رائلز کی جانب سے برجیش شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ یش پُنجا اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔