بھوپال:17؍نومبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ بدھ (18 نومبر) کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ ضلع مندسور کے گاندھی ساگر ڈیم کے مقام پر منعقد ہونے جا رہی ہے۔گاندی ساگر میں ہونے والی یہ کابینہ میٹنگ اب تک بھوپال سے باہر منعقد ہونے والی ہماری تمام ڈیسٹینیشن کابینہ میٹنگوں میں سب سے الگ اور مؤثر قدم ہے۔ اس سے گاندھی ساگر کو مختلف مقاصد کے لیے ایک منفرد شناخت حاصل ہوگی اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ریاست کے مختلف علاقوں میں ڈیسٹینیشن کابینہ کی میٹنگیں منعقد کرکے وہاں کے ورثے، جغرافیائی خصوصیات اور صلاحیتوں کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے منگل کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر (گاندھی ساگر میں ہونے والی ڈیسٹینیشن کابینہ میٹنگ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے) میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ معلومات دیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی مسلسل اختراعات اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو فروغ دیتے ہیں۔ ایسے میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کا یہ پروجیکٹ سائنس میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کسی تیرتھ سے کم نہیں ہوگا۔مدھیہ پردیش قدرتی وسائل اور سیاحت کے امکانات کا ایک حیرت انگیز مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ گاندھی ساگر سیکنچوری(محفوظ جنگلی حیات کا علاقہ) میں چیتوں کی بحالی کا پروجیکٹ بھی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔یہاں ہزاروں -لاکھوں سال پرانی چٹانوں اور پتھروں پر قدیم تاریخی کتبے اور چٹانی نقش و نگار( راک پرنٹ) بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔گاندھی ساگر کا علاقہ قبائلی ثقافت، قدیم آثارِ قدیمہ کے ورثے، آبی ذخائر اور سیاحت کا ایک اہم مرکز ہے۔مدھیہ پردیش کے مغربی حصے میں راجستھان کی سرحد سے متصل گاندھی ساگر ڈیم میں کیز کلچر ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑی تعداد میں ماہی گیر برادری کے بھائی -بہن بھی اپنی گزرمعاش سے آمدنی حاصل کرکے مستفید ہو رہے ہیں۔
راجدھانی بھوپال سے باہر ان مقامات پر ڈیسٹینیشن کیبی نیٹ میٹنگ منعقدہوئیں۔
٭ 03 جنوری 2024: جبل پور کے شکتی بھون میں کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
٭ 05 اکتوبر 2024: ضلع دموہ کے سنگرام پور میں ویرانگنا رانی درگاوتی کے اعزاز میں کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
٭ 24 جنوری 2025: لوک ماتا اہلیہ بائی کے شہر مہیشور (ضلع کھرگون) میں کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
٭ 20 مئی 2025: لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی ہولکر کی 300ویں سالگرہ کے موقع پر اندور کے راج واڑہ میں کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
٭ 03 جون 2025: ضلع نرمداپورم کے پچمڑھی کے راج بھون میں گونڈ راجا بھبھوت سنگھ کی بہادری کو وقف کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
٭ 09 دسمبر 2025: بندیل کھنڈ کے اعزاز میں کھجوراہو کے مہاراجہ چھترسال کنونشن سینٹر میں کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
٭ 02 مارچ 2026: ضلع بڑوانی کے قبائلی اکثریتی علاقے بھیلٹ بابا دیو استھل ناگل واڑی میں کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
٭ 19 جولائی 2026: ضلع بھوپال میں گونڈ رانی کمل پتی کی جائے اموررہے قدیم محل اور یادگار والے گاؤں جگدیش پور میں کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
ضلع نیمچ کے گاندھی ساگر میں گرینکو گروپ کی جانب سے تیار کیے جا رہے 1920 میگاواٹ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت والے ’گاندی ساگر‘ پمپڈ ہائیڈرو اسٹوریج پروجیکٹ پر 11,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اس میں 1920 میگاواٹ کی پوری صلاحیت کے ساتھ مسلسل 6 گھنٹے تک بجلی پیدا کی جا سکے گی۔یہ پروجیکٹ ضلع نیمچ کی رام پورہ تحصیل کے کھیملا بلاک کے گاؤں میں قائم کیا جا رہا ہے۔اس پروجیکٹ کی تعمیر تقریباً 414 ہیکٹر زمین پر کی جا رہی ہے۔یہ پروجیکٹ ملک اور پورے ایشیا میں زیرِ تعمیر سب سے بڑا آزادانہ پمپڈ ہائیڈرو اسٹوریج پروجیکٹ ہے۔ اس میں دو آبی ذخائر شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اتراکھنڈ میںہوئے حادثات پر افسوس کا اظہار کیا
بھوپال:17؍نومبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اتراکھنڈ میں گولر رودرپریاگ ضلع کے اوکھیمٹھ علاقہ اور ضلع ٹہری کے دوگی پٹی کے بانس کاٹل میں پیش آنے والے سڑک حادثات میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ان حادثات کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے تمام سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ‘ایکس’ پر دیے گئے اپنے پیغام میں دعا کی ہے کہ وہ متوفیوںکو اپنے شری چرنوں میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور سوگوار خاندانوں کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔









