بھوپال:09؍مئی:نائب وزیراعلیٰ مسٹر راجیندر شکل نے آج کولکاتا میں مغربی بنگال کے نو منتخب وزیراعلیٰ مسٹر سویندو ادھیکاری سے ملاقات کر کے انہیںوزیراعلیٰ منصب کا حلف لینے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر شکل نے کہا کہ مغربی بنگال کی عوام کی جانب سے دیا گیا یہ تاریخی عوامی مینڈیٹ ریاست میں ترقی، اچھے نظم و نسق، سلامتی اور قوم پرستانہ نظریے کے تئیں عوام کے اٹوٹ اعتماد کو نئی مضبوطی دے گا۔
نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے کہا کہ وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیراعلیٰ مسٹر ادھیکاری کی قیادت میں مغربی بنگال ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبہ میں نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہوگا اور ریاست ترقی اور خوشحالی کے نئے معیار قائم کرے گی۔