اقوام متحدہ21مئی: اقوام متحدہ میں بھارت نے پاکستان کی سرزنش کی ہے۔ بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے پاکستان پر سخت تبصرہ کیا ہے اور کہا کہ جس ملک کی تاریخ نسل کشی اور تشدد سے بھری ہوئی ہو، اسے بھارت کے داخلی معاملات پر بولنے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ۔انہوں نے سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر بھی سخت پیغام دیتے ہوئے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔ جمعرات کو اقوام متحدہ میں بھارت نے United Nations Assistance Mission in Afghanistan (UNAMA) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2026 کے ابتدائی تین مہینوں میں پاکستان کی فوج کی سرحد پار کارروائیوں اور فضائی حملوں کے باعث افغانستان میں 750 شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ UNAMA کے مطابق 95 میں سے 94 واقعات کے لیے پاکستانی سکیورٹی فورسز ذمہ دار تھیں۔ UNAMA کا مکمل نام یونائیٹڈ نیشنز اسسٹنس مشن اِن افغانستان ہے۔ بھارت نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح افغانستان پر حملے کیے، وہ انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔بھارت کے مطابق اسی سال رمضان کے دوران مارچ میں پاکستان نے قابل کے امید ایڈکشن ٹریٹمنٹ ہسپتال پر فضائی حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 269 شہری مارے گئے ۔
جبکہ 122 افراد زخمی ہوئے۔بھارت نے کہا کہ یہ حملہ تراویح کی نماز کے بعد اس وقت کیا گیا جب لوگ مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔