بھوپال:04؍نومبر:مدھیہ پردیش کی مصنوعات کو بین الاقوامی بازاروںمیں شناخت دلانے اور ریاست کی برآمدی صلاحیت میں توسیع کرنے کے مقصد سے جمعرات، 5 نومبر کو کشابھاؤ ٹھاکرے بین الاقوامی کنونشن سینٹر میںوزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کشابھائو ٹھاکڑے انٹر نیشنل کنونشن سینٹر ( منٹوہال ) میں مدھیہ پردیش ایکسپورٹ اینڈ ایف ٹی اے کانکلیو کا افتتاح کریں گے۔مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے حکومت ہند کے محکمہ تجارت کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس کانکلیو میں مائیکرو، اسمال،اور میڈیم صنعت وزیر مسٹر چیتنیہ کمار کاشیپ، مرکزی اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران، برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسلوں کے نمائندے، صنعتی تنظیموں کے عہدیداران اور ریاست کے اہم برآمد کنندگان شامل ہوں گے۔
کانکلیو میں آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) کے ذریعہ ریاست کے برآمد کنندگان کے لیے دستیاب نئے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا اور انہیں بین الاقوامی بازاروںمیں مقابلے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ ہندوستان کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ کیے گئے تجارتی معاہدوں کے تحت ہندوستانی مصنوعات کو ملنے والی کسٹم ڈیوٹی میں رعایتوں کا فائدہ ریاست کے صنعت کاروں تک پہنچانے، برآمدی طریقہ کار کو سمجھنے اور نئے تجارتی شراکت دار تیار کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کے ذریعہ ریاست کی صنعتی اور زرعی بنیاد پر تیار ہونے والی مصنوعات کے لیے ممکنہ بین الاقوامی بازاروںکی شناخت اور برآمدات میں توسیع کی عملی حکمت عملی پر پینل میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کانکلیو میں ریاست کے برآمد کنندگان کو آزاد تجارتی معاہدوں کا فائدہ دلانے کے لیے اہم اختراعات کا آغاز کریں گے۔ ان میں مدھیہ پردیش ایف ٹی اے ایکشن پلان 2026-27مدھیہ پردیش ایف ٹی اے ایکسپورٹر گائیڈ، مدھیہ پردیش ایف ٹی اے ہیلپ ڈیسک، ایم پی ٹریڈ پورٹل کا ایف ٹی اے ماڈیول اور مدھیہ پردیش ایف ٹی اے ایکسیلیریٹر شامل ہیں۔
ایف ٹی اے ایکشن پلان کے ذریعہ ریاست کی برآمدات میں توسیع کے لیے ترجیحی مصنوعات، صنعتی کلسٹرس اور ممکنہ بین الاقوامی بازاروںکی شناخت کی جائے گی۔ برآمد کنندگان کی رہنما کتاب میں مختلف ممالک کے ساتھ ہوئے تجارتی معاہدوں، کسٹم ڈیوٹی میں رعایتوں، مصنوعات کی اہلیت اور برآمدی طریقہ کار کی معلومات دستیاب ہوں گی۔ ایف ٹی اے ہیلپ ڈیسک برآمد کنندگان کے سوالات اور مسائل کے حل میں مدد کرے گا۔ ایم پی ٹریڈ پورٹل کے ایف ٹی اے ماڈیول سے مصنوعات کے لحاظ سے تجارتی معاہدوں اور برآمدی مواقع کی ڈیجیٹل معلومات ملیں گی۔ وہیں، ایف ٹی اے ایکسیلیریٹر کے ذریعہ صنعت کاروں کو تربیت، ماہرین کی رہنمائی اور بین الاقوامی خریداروں سے رابطہ قائم کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ریاست کی صنعتوں کے برآمدی اہداف اور عالمی امکانات پرہوگی بات چیت
کانکلیو میں منعقد ہونے والی خصوصی پینل بات چیت میں ریاست کے اہم صنعتی شعبوں کے نمائندے برآمدات میں توسیع کے امکانات اور اپنی ضروریات پر خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات، ادویہ سازی، انجینئرنگ اور آٹو کمپونینٹس، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ نیز کیمیکل صنعت کے نمائندے شامل ہوں گے۔ صنعتی نمائندے سال 2030 تک اپنے اپنے شعبوں کے ممکنہ برآمدی اہداف اور انہیں حاصل کرنے کے لیے ضروری تعاون اور پالیسی میں تبدیلیوں کے بارے میں معلومات دیں گے۔
اس بات چیت سے حاصل ہونے والی تجاویز اور صنعتوں کی ضروریات کو ریاست کے ایف ٹی اے ایکشن پلان میں شامل کرنے کے لیے جمع کیا جائے گا۔ اس سے برآمدات کے فروغ کی حکمت عملی کو صنعتوں کی حقیقی ضروریات کے مطابق تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
کانکلیو میں حکومت ہند کے محکمہ تجارت کے جوائنٹ سکریٹری ہندوستان کے تجارتی معاہدوں اور قومی سطح پر چلائے جانے والے آؤٹ ریچ پروگرام کے بارے میں معلومات دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل مسٹر ابھیشیک شرما برآمدات کے فروغ کے مشن پر پریزنٹیشن دیں گے۔
ایک خصوصی تکنیکی سیشن میں برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا کے ساتھ ہوئے تجارتی معاہدوں کے تحت برآمدات کر چکے ریاست کے صنعت کار اپنے تجربات شیئرکریں گے۔ اس میں مصنوعات کی اہلیت، سرٹیفکیٹ آف اوریجن، کسٹم ڈیوٹی کا طریقہ کار، معیار کے معیارات اور بین الاقوامی خریداروں کی ضروریات جیسے موضوعات پر عملی معلومات دی جائیں گی۔ اس سے ریاست کے دیگر برآمد کنندگان کو تجارتی معاہدوں کا فائدہ حاصل کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
برآمد کنندگان کو مالی امداد، بیمہ اور معیار کی تصدیق کے بارے میں معلومات ملیں گی
کانکلیو میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے نمائندے برآمد کنندگان کو دستیاب امدادی سہولیات اور اسکیموں کی معلومات دیں گے۔ اس کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی)، ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ای سی جی سی)، ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایپیڈا)، فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (فی یو)، انڈیا پوسٹ، ایکسِم بینک، کسٹمز اور بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) سمیت مختلف اداروں کے امدادی مراکز قائم کیے جائیں گے۔
ان مراکز پر صنعت کاروں کو برآمدات سے متعلق دستاویزی کارروائی، مالی امداد، برآمدی قرض بیمہ، معیار کی تصدیق، لاجسٹکس اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹریڈ کنیکٹ پر تکنیکی پریزنٹیشن کے ذریعہ بین الاقوامی تجارت سے متعلق ڈیجیٹل سہولیات کی معلومات دی جائیں گی۔
ایک ضلع، ایک مصنوعات کی نمائش میں مدھیہ پردیش کے دستکاری اور مصنوعات کا تنوع نظر آئے گا
کانکلیو میں ایک ضلع، ایک مصنوعات (او ڈی او پی) کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔ اس میں ریاست کے مختلف اضلاع کی مخصوص مصنوعات، روایتی دستکاری اور مقامی کاریگروں کے فن پاروں کی نمائش ہوگی۔ باگ پرنٹ، باٹک پرنٹ، چندیری کپڑے، زری اور زردوزی سمیت ریاست کی مخصوص فن اور دستکاری کی روایات سے وابستہ مصنوعات پیش کی جائیں گی۔ نمائش کے ذریعہ مقامی مصنوعات کے معیار، انفرادیت اور برآمدی امکانات کو صنعتی دنیا اور تجارتی نمائندوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
کانکلیو کے اختتامی سیشن میں ضلع سطح پر برآمدات سے متعلق ورکشاپس، ایف ٹی اے ایکسیلیریٹر کے تربیتی پروگراموں، ہیلپ ڈیسک کی سرگرمیوں اور آئندہ گلوبل انویسٹرز سمٹ 2027 کے تناظر میں برآمدات میں توسیع کے لائحہ عمل پر تبادلہ? خیال کیا جائے گا۔
مدھیہ پردیش ایکسپورٹ اینڈ ایف ٹی اے کانکلیو ریاست کے برآمد کنندگان، صنعت کاروں اور مقامی مصنوعات تیار کرنے والوں کو عالمی تجارت کے نئے مواقع سے جوڑنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔ اس کے ذریعہ ریاست کی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، برآمدات سے متعلق طریقہ کار کو سمجھنے اور صنعتوں کو مرکزی و ریاستی حکومت کی امدادی سہولیات سے جوڑنے کی سمت میں کوششیں کی جائیں گی۔