بھوپال:06 اپریل : بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (BHEL) ، بھوپال کی ان ہاؤس کیلیبریشن لیبارٹری (TSD) نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی معیار ISO/IEC 17025 کے مطابق نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (NABL) سے اگلے چار سالوں کے لیے دوبارہ تسلیم کی گئی ہے۔یہ تسلیم شدگی TSD لیبارٹری کی اعلیٰ تکنیکی مہارت، اعتماد اور عالمی سطح کی کارکردگی کو ثابت کرتی ہے۔ اس ایکریڈیشن کے ذریعے مکینیکل، الیکٹریکل، پریشر اور تھرمل شعبوں میں کی جانے والی کیلیبریشن کی عالمی سطح پر درستگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
نئے منظور شدہ اسکوپ کے تحت لیبارٹری کی سہولتوں اور صلاحیتوں میں نمایاں توسیع کی گئی ہے۔ اب 300 ملی میٹر تک کے انجینئر اسکوائرز، 1000 ملی میٹر تک کے لانگ گیج بلاکس اور 0-90 ڈگری کے بیول پروٹریکٹر کی کیلیبریشن دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ، موجودہ کیلیبریشن رینج کو بڑھاتے ہوئے 2000 ملی میٹر تک کے مائیکرومیٹر اور 2500 ملی میٹر تک کے ورنیر کیلیپر کی کیلیبریشن ان ہاؤس ممکن ہو گئی ہے۔ تھکنیس فوائل کی کیلیبریشن صلاحیت کو بھی 9 مائیکرون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ان جدید سہولتوں سے BHEL کے مختلف پروڈکشن گروپوں—TRM، فیبریکیشن، CMX، TGX، ہائیڈرو اور SWM—کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، جس سے وقت اور لاگت میں بچت ممکن ہو گی۔اس کے ساتھ ہی، TSD لیبارٹری اب ارد گرد کے مقامی صنعتوں کو بھی کیلیبریشن خدمات فراہم کرے گی، جس سے علاقائی صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔ یہ کامیابی BHEL کے معیار کے تئیں عزم کو مزید مستحکم کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ آتم نربھر بھارت” کے مقصد کو بھی مضبوط بناتی ہے۔