بھوپال،9 جون:(پریس ریلیز) بزم ضیاء سرونج کے صدر فرمان ضیائی نےبتایا کہ مدھیہ پر دیش کے اعلیٰ تعلیم وزیر کو ایک میمورنڈم سپرد کیا گیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ برکت اللہ یونیورسٹی کا نام بدلے جانے کی تجویز کو فوراً مسترد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ برکت اللہ بھوپالی کا جنگ آزادی میں اہم تعاون رہا ہے اور ان کے نام پر قائم یونیورسٹی کا نام بدلنا اس عظیم مجاہد آزادی کے ساتھ سراسر انصافی ہوگی۔لہٰذا وزیر موصو ف سے گزارش ہے کہ برکت اللہ یونیورسٹی کا نام برقرار رکھا جائے۔








