یروشلم، 3 جون 2026 (یواین آئی ) اسرائیلی حکام نے فلسطین کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی رند حلوانی کو یروشلم میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنے کے بعد ان کی حراست میں توسیع کر دی ہے۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے 20 سالہ فٹبالر رند حلوانی اور ایک سابق قومی کھلاڑی کی گرفتاری اور حراست کو مروجہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی گورنریٹ برائے یروشلم کے مطابق، بدھ کے روز اسرائیلی عدالت نے رند حلوانی کی حراست میں جمعہ تک توسیع کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے سے فلسطین کی سابق قومی فٹبال کھلاڑی نتالی ابو دیہہ کو بھی گرفتار کر لیا، جو بیر زیٹ یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔ ان کے علاوہ مزید تین نوجوان فلسطینی خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان چاروں خواتین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ان سے منسلک دیگر کارروائیوں” میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔یونیورسٹی اور چرچ کا ردعمل: بیر زیٹ یونیورسٹی نے ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی تعلیم اور طلبہ کے تعلیمی سفر کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔ دوسری طرف، ایوینجلینکل لوتھرن چرچ کے بشپ عماد حداد نے نتالی ابو دیہہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اس خبر سے شدید صدمے میں ہیں، اور خاندان کو اب تک یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ نتالی کو کہاں لے جایا گیا ہے۔