احمدآباد:17؍اپریل :کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل کے 25ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کے کے آر نے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ کولکاتا کی ٹیم 20 اوور میں 180 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
جوابی اننگز میں گجرات نے خبرلکھے جانے تک 17 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے تھے۔ شبھمن گل نے 86،واشنگٹن سندر 13، جوس بٹلر 25 اور سائی سدرشن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں کے کے آر کی جانب سے کیمرون گرین نے 55 گیندوں پر 7 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کگیسو ربادا نے 3 وکٹ حاصل کیے۔ محمد سراج اور اشوک شرما نے 2-2 وکٹ لیے، جبکہ پرسدھ کرشنا اور راشد خان کو ایک، ایک وکٹ ملا۔
گجرات ٹائٹنز: سائی سدرشن، شبھمن گل (کپتان)، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، گلین فلپس، راہل تیواتیا، راشد خان، کگیسو ربادا، اشوک شرما، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا۔
امپیکٹ پلیئرز: شاہ رخ خان، جیسن ہولڈر، مانو سوتھر، کھجرولیا اور راوت۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز: ٹم سیفرٹ، سنیل نارائن، اجنکیا رہانے (کپتان)، انگکرش رگھونشی (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، رنکو سنگھ، رمن دیپ سنگھ، روومن پاول، انوکول رائے، ویبھو اروڑا، کارتک تیاگی۔امپیکٹ پلیئرز: ورون چکرورتی، منیش پانڈے، فن ایلن، تیجسوی اور نو دیپ سینی۔